کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی
کیپشن: Floods wreaked havoc in the Canadian city of Toronto after torrential rains

ایک نیوز: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔
عالمی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں میں 75.8 ملی میٹر بارش سےسڑکیں تالاب بن گئیں،جولائی میں ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔
انتظامیہ کی جانب سے بعض مقامات پر 125ملی میٹر تک بارش کی وارننگ جاری کر دی گئی،ڈان ویلی پارک سمیت متعدد علاقوں میں 16لاکھ سےزائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث شاہراہوں پر گاڑیاں پھنس گئیں، بلی بشپ ایئر پورٹ سے  کئی پروازیں تاخیر کا شکار یا منسوخ ہو گئیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق  شاہراہ  ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 سیلاب کے باعث بند ہے، حکام کے مطابق  بارشوں کے باعث پھنسے کم از کم 14 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔