20جولائی تک پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی :پی ڈی ایم اے

20جولائی تک پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی :پی ڈی ایم اے
کیپشن: Forecast of Monsoon rains across Punjab till July 20: PDMA

ایک نیوز: پی ڈی ایم اے نے آج سے 20جولائی تک پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں، 17 سے 19 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ 
  بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی، بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں، طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔