دنیا بھر میں گرمی کی شدید لہربرقرار ، لوگ بلبلا اٹھے

دنیا بھر میں گرمی کی شدید لہربرقرار ، لوگ بلبلا اٹھے
کیپشن: With the intense heat wave around the world, people are bubbling up

ایک نیوز :دنیا بھر میں گرمی کی شدید لہربرقرار ہے،ترکیہ ، اسپین ،پولینڈ ،فرانس ،امریکا میں بھی سورج آگ برسارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی نے تین براعظموں کو لپیٹ میں لے لیاہے،ایشیا ،یورپ اور امریکا میں درجہ حرارت میں اضافے سے لوگ بلبلا اٹھے۔  چین کےصوبے شی جیانگ میں گرمی نے ڈیرے جمالئےسان باؤ کے علاقے میں پارہ باون ڈگری سے تجاوز کرگی ،پانچ سال پہلے اسی علاقے میں پارہ پچاس ڈگری تک پہنچا تھا۔

اٹلی میں بھی سورج سے برسنے والی آگ شہریوں کوجھلسا رہی ہے،گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔حکام نے درجہ حرارت بڑھنے پر شہریوں کو غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے لیکن اس کے باوجود تفریح مقامات پر رش دیکھا جارہا ہے۔امریکا میں بھی گرمی عروج پر ہے، ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت اکاون اعشاریہ ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا،ایریزونا میں پارہ تینتالیس ڈگری رہا۔

اسی طرح اٹلی میں اسپین ،پولینڈ ،جرمنی،کروشیا اور فرانس کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،بڑھتی گرمی سے شہریوں کے ہوش اٹھادیئے۔