ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین اور صدرعبدالعیم خان نےپرویزخٹک کی نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینزکے قیام پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
جہانگیرترین کاکہنا تھاکہ پرویزخٹک اورانکی جماعت کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،محب وطن سیاسی قیادت کوملکی استحکام عزیز ہے۔ نومئی کےبعد سیاست بدل رہی ہے،عوام اورسیاسی رہنمانومئی کے بیانیے کی آبیاری کرنے والوں سے الگ ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ پرویزخٹک نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔نئی پارٹی کا نام پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز رکھا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکانِ اسمبلی نے بھی پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے بھی پرویز خٹک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پارٹی ملکی سیاسی میدان میں مثبت اضافہ ہے، پرویز خٹک کے فیصلے سے ہمارے موقف کی تائید ہوئی،اور تخریب اور تشدد کی سیاست کو ایک اور دھچکا لگا۔پرویزخٹک بھی رازداں ہیں،انہیں علم ہے کون کتنا ذمہ دار ہے، اداروں پر حملے نا قابل برداشت ہیں،9مئی کے واقعات کا رد عمل جاری ہے،عوام سچائی جان چکے ہیں، نئی سیاسی فضا میں زیادہ بہتر کام ہوگا۔ پنجاب اور کے پی کے میں 2018کے بعد عوامی مسائل بکل حل نہیں ہوئے،فرد واحد نے اپنی تسکین کے لئے صوبوں میں مضبوط حکومتیں نہیں بننے دیں۔