گال ٹیسٹ، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 149 رنز کی برتری

Jul 18, 2023 | 09:34 AM

ایک نیوز :قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری کی مزاحمتی اننگز کے باعث گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 149 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سعود شکیل اور آغا سلمان نے ایک مرتبہ پھر اننگز کا آغاز کیا تو شروعات ہی میں آغا سلمان کی باری 83 رنز پر ختم ہو گئی، دونوں کے درمیان 177 رنز کی پارٹنر شپ بنی، جس کا خاتمہ مینڈس نے کیا۔

 اس کے بعد سعود شکیل اور نعمان علی نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم مینڈس نے ایک مرتبہ پھر لیفٹ ہینڈ بیٹر کو 25 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا، شاہین شاہ آفریدی کی باری 9 رنز پر ہمت ختم ہوئی۔

اس دوران سعود شکیل نے نسیم شاہ کے ساتھ مل کر 94 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جس میں فاسٹ باؤلر نے صرف چھ سکور بنائے۔ مینڈس نے انہیں بولڈ کیا۔ سعود شکیل نے پاکستان کی جانب سے ڈبل سنچری بنائی ، تاہم ابرار احمد دس سکور بنا کر چلتے بنے۔

سعود شکیل نے 208 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی، قومی ٹیم 461 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ گرین شرٹس کو سری لنکا کے خلاف 149 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ مینڈس نے پانچ شکار کیے، جے سوریا کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکن ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لیے ہیں۔ مدھوشاکا اور کرونارتنے بالترتیب 8 اور 6 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں