طالبہ نے حادثات سے بچاؤ میں مدد دینے والا منفرد چشمہ تیار کرلیا

Jul 17, 2023 | 22:11 PM

ایک نیوز : پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ نے ایسا چشمہ بنایا ہے جو ڈرائیوروں کو سونے پر انتباہ جاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارنامہ تیرہ سالہ طالبہ بسمہ سولنگی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر انجام دیا ہے۔

ڈرائیورز کی حفاظت کے لیے بنائے گئے مفید چشمے سے متعلق بسمہ کی اس کاوش سے متاثر ہو کر انھیں امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ناسا کی دعوت پر بسمہ سولنگی اور دیگر طالبات کراچی ایئر پورٹ سے امریکا کے لیے روانہ ہو گئیں۔

بسمہ سولنگی اور ان کی ٹیم نے مل کر ڈرائیورز کی حفاظت کے پیش نظر ایک چشمہ بنایا ہے، ڈرائیورز اگر گاڑی چلاتے وقت سو جائیں تو یہ چشمہ اس کی نشاندہی کرے گا۔

تیرہ سالہ بسمہ سولنگی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے گاؤں فدا حسین ڈیرو سے ہے، بسمہ کو شاندار کارنامہ انجام دینے پر ناسا کی جانب سے امریکا مدعو کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں