ارشد وارثی نے ’ویلکم 3‘ میں اکشے کمار اور سنجے دت کو جوائن کرلیا

Jul 17, 2023 | 22:05 PM

ایک نیوز : ممبئی: بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فرنچائز ’ویلکم‘ کے پارٹ 3 کیلئے ارشد وارثی نے سنجے دت اور اکشے کمار کو جوائن کرلیا۔ 

 ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’ویلکم3‘ روایتی زندگی سے ہٹ کر ایک الگ قسم کی میگا فلم ہوگی۔فلم میں معروف کامیڈین اسٹارز سنجے دت، اکشے کمار اور پریش راول کی موجودگی کی بھی تصدیق کردی۔

55 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کی لاگت اور اختتام غیر حقیقی ہوگا اور یہ عام زندگی سے بڑھ کر شائقین کو محظوظ کرے گی۔سلور اسکرین پر کم نظر آنے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انڈین سینما کا انداز اب تبدیل ہوگیا ہے اور اب یہاں زیادہ تر سپر ہیروز کی فلمیں بنائی جارہی ہیں جس کا تصور ان کیلئے تھوڑا عجیب ہے۔ کام میں اطمینان ہونا سب سے زیادہ اہم ہے، کچھ فلمیں بہت پیسہ دیتی ہیں لیکن ان میں اداکار کے لئے کشش نہیں ہے۔

مزیدخبریں