پاکستانی ہم سے زیادہ بھارتی اداکاروں کی عزت کرتے ہیں، ریشم کا شکوہ  

Jul 17, 2023 | 22:03 PM

ایک نیوز :  اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے اداکاروں سے زیادہ بھارتی اداکاروں کی عزت کرتے ہیں۔
فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ ریشم کانجی ٹی وی شو میں کہنا تھاکہ ہمسایہ ملک بھارت نے جو چاہا وہ حاصل کرلیا۔ اپنی فلمیں دکھا دکھا کر ایسا کردیا کہ پاکستانی عوام شاید ہماری اتنی عزت نہیں کرتے جتنا بھارتی اداکاروں کی کرتے ہیں۔ جن لوگوں کے لیے ہم محبت سے کام کرتے ہیں اور آج تک اپنے عوام پر صدقے واری جاتے ہیں یہی عوام ہمیں خودکشی کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ سوشل میڈیا نہیں تھا تو سکون تھا اب انسان اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

   اداکارہ نے 2022 میں خود پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ میں دریا میں مچھلیوں کو خوراک دینے کے بعد پلاسٹک کی تھیلی دریا میں پھینکنے پر جو ٹرولنگ ہوئی لگتا تھا کہ پوری دنیا کا کچرا پھینک دیا ہے۔ اس غلطی پر معافی مانگ لی تھی لیکن اس کے باوجود لوگوں نے جینا حرام کردیا۔ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں۔ ہم انسان ہیں فرشتہ نہیں۔

مزیدخبریں