فنکاری‘ گانا کس نے تحریر کیا؟ آئمہ بیگ اور شیراز اپل آمنے سامنے

فنکاری‘ گانا کس نے تحریر کیا؟ آئمہ بیگ اور شیراز اپل آمنے سامنے
کیپشن: Who composed the song 'Fankari'? Aima Baig and Shiraz Appal face to face

ایک نیوز :فنکاری‘ گانا کس نے تحریر کیا؟ آئمہ بیگ اور شیراز اپل آمنے سامنے آگئے۔گلوکارہ نئے گانے ’فنکاری‘ کی ریلیز کے ساتھ نئے تنازعے میں پھنس گئیں۔ 
آئمہ بیگ کا گانا ریلیز ہوتے ہی شائقین کی طرف سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے جبکہ گلوکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے گانے کے بول انہوں نے شکیل سہیل کے ساتھ مل کر لکھے ہیں۔

گلوکارہ نے تازہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں یہ گانا لکھنے میں تین برس کا عرصہ لگا اور وہ اپنے کیریئر کا پہلا سولو ٹریک ریلیز کرنے پر خوف کا شکار تھیں۔

   پاکستانی گلوکار شیراز اپل نے آئمہ بیگ کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’فنکاری‘ مکمل طور انہوں نے خود تحریر کیا تھا۔

 شیراز اپل کے مطابق ان کا نام یونیورسل میوزک انڈیا اور گلوکارہ کے یوٹیوب کریڈٹس میں بھی موجود ہے لیکن آئمہ بیگ ان کو کریڈٹ دینا بھول گئی ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ پر گلوکار نے لکھا کہ شکیل سہیل کا اس گانے کو لکھے جانے سے چھ ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا، ’فنکاری‘ مکمل طور پر انہوں نے لکھا، کمپوز کیا اور پروڈیوس کیا جبکہ آئمہ کو اسے گانے میں صرف تین گھنٹے لگے تھے۔