مری جانیوالے سیاحوں کیلئے بری خبر ،پتریاٹہ کیبل کار خراب ہو گئی

مری جانیوالے سیاحوں کیلئے بری خبر ،پتریاٹہ کیبل کار خراب ہو گئی
کیپشن: Bad news for dying tourists, Patriata cable car breaks down

ایک نیوز :ملکہ کوہسار مری جانیوالے سیاحوں کیلئے بری خبر، پاکستان کی واحد پتریاٹہ کیبل کار گزشتہ ایک ماہ سے خراب،خزانے کو روزانہ 40لاکھ سےزائد نقصان کاسامنا ہے۔

پتریاٹہ چیئر لفٹ کی کیبل کار خراب ہونے سے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کو حالیہ دنوں میں 15 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کیبل کار ہر سال سیزن میں خراب کردی جاتی ہے۔مسلسل چار سال ہر سیزن میں کیبل کار  خراب ہورہی ہے۔سیاح 1.5 کلو میٹر چئیر لفٹ اور 2.5 کلومیٹر کیبل کار پر سیر کرتے ہیں۔ٹی ڈی سی پی کے متعلقہ حکام کی پرسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔

کیبل کار خراب ہونے سے نیو مری پتریاٹہ چئیر لفٹ اور کیبل کار پر انتطامیہ کی غفلت سے سیزن میں بھی ویرانی  کے مناظر ہیں۔

منیجر چیئر لفٹ پتریاٹہ اعجاز بٹ کاکہنا ہے کہ کیبل کار کا بیرنگ خراب ہے جو پنجاب حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے۔اٹامک حکام سے بھی بیرنگ کی تبدیلی اور مرمت کی درخواست کی ہے۔کیبل کار خراب ہونے سے ریونیو میں فرق پڑا ہے۔