رواں ہفتے بارشوں کی پیشگوئی،پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ

Jul 17, 2023 | 18:13 PM

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری سنادی۔رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی  کاکہنا ہے کہ مون سون ہوائیں 18 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔18 جولائی (رات)سے23 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم،گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور قصور ،سرگودھا ،فیصل آباد ، ساہیوال،  میانوالی ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

19 جولائی سے 21 جولائی کےدوران  ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپور ،راجن پور، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی کے مطابق 18 (رات) سے 22 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی اور  گوجرانوالہ میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق  مری ، گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔سیاح بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔

ڈی جی کے مطابق بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔بارش کے دوران دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں۔بجلی کے کھمبوں ،تاروں اور برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں۔بارش کے دوران بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

مزیدخبریں