ایک نیوز: عدالت نے پرویز الہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتاری سےروکنے اور حفاظتی ضمانت دینے کے کیس میں سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت دینے کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جس کے بعد عدالت نے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی، سنگل بینچ نے پرویز الہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ سنگل بینچ نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا اورپرویزالٰہی کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا۔مختلف ادارے قانون کے مطابق پرویز الہی کیخلاف مختلف مقدمات اُن سے تحقیقات اور چھان بین کر رہے ہیں.14 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور اینٹی کرپشن کو پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو غیر ظاہرشدہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے پرویزالٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔