بہاولنگر: دریائے ستلج کا بند ٹوٹ گیا، متعدد بستیاں زیرآب، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی

Jul 17, 2023 | 15:49 PM

ایک نیوز: دریائے ستلج کا بہاولنگر میں بھی ایک مقام پر بند ٹوٹ گیا۔ جس سے متعدد علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع کردی ہے۔

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ موضع راجیکا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔ جس کی وجہ سے متعدد بستیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

بند ٹوٹنے سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ وہ اپنی مدد آپ کے تحت سامان اٹھا رہے ہیں۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کی کارروائی فوٹو سیشن تک محدود ہے۔ موضع راجیکا کے علاقہ مکین کشتیوں میں اپنا سامان اٹھا کر آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں