سیما حیدر کے متعلق تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ تیار، گرفتاری کا امکان

سیما حیدر کے متعلق تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ تیار، گرفتاری کا امکان

ایک نیوز: پب جی گیم پر لڑکے سے دوستی کے بعد 4 بچوں سمیت بھارت پہنچنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کی گرفتاری کاامکان ہے جس کیلئے  اہم ترین ایجنسی بھی متحرک ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق  4 بچوں سمیت بھارت پہنچنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر سے پولیس نے دوبارہ تفتیش کی جس کے بعد انکی گرفتاری کا امکان ہے۔دوسری طرف پاکستانی تحقیقاتی اداروں نے  بھی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔سیما کے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے بھی ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق  سیما کے پاکستان سے نیپال جانے کا مقصد صرف بھارتی شہری سے تعلقات ہیں۔رپورٹ میں سامنے آیا ہےکہ سیما رضا دختر  غلام رضا نے 15 فروری 2014 کو  جیکب آباد کی عدالت سے شادی کی اجازت لی۔ عدالتی اجازت کے بعد غلام حیدر  جاکھرانی سے شادی کی، عدالتی بیان میں سیما حیدر نے اپنی عمر 19 سال بتائی۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-07-17/news-1689590589-7150.jpg
یکم جنوری 2018 سے 2جنوی 2021 کے درمیان سیما نے 4 بچوں کو جنم دیا، سیما کا والد رکشا ڈرائیور ہے اور اس کا بھائی سرکاری ملازم ہے جب کہ  اس کی دو بہنیں ہیں۔سیما نے  فلائٹ ایف زیڈ 336 کے ذریعے پہلا سفر کیا۔  رواں سال 10 مئی کو فلائٹ دبئی کے ذریعے وہ شارجہ سے کراچی واپس آئی، دو دن بعد 18 مئی کو  بچوں کے ہمراہ سفر کیا،  دوبارہ10 مارچ کی صبح کراچی سے فلائٹ لی۔
 بھارت میں سیما حیدر  سےیوپی اے ٹی ایس نے بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔ یوپی اے ٹی ایس نے مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے تکنیکی مدد طلب کرلی  ہے۔ ایجنسی  سیما کے پاکستان سے نیپال اور پھر  یوپی آنے اور اس کے رابطوں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ 

 اے ٹی ایس مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر سیما کے پاکستان سے دبئی اور پھر نیپال کے راستے بھارت آنے کے پورے نیٹ ورک کو کھنگال رہی ہے ۔ بھارت آنے پر سیما نے کن موبائل نمبروں کا استعمال کیا ہے، اس کی بھی جانچ ہورہی ہے ۔ ساتھ ہی سیما سچن کے رابطے میں کب سے تھی اور دونوں کے درمیان کن کن موبائل نمبروں سے بات چیت ہوتی تھی، اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔ گذشتہ روز اچانک نوئیڈا پولیس سچن کے ربوپورہ کے گھر پہنچ گئی۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-07-17/news-1689590589-2696.jpg
پولیس جب سچن اور سیما حیدر کے گھر پہنچی تو اہل علاقہ بھی حیران رہ گئے۔ پہلے تو پولیس کے کہنے کے بعد بھی سچن مینا کے گھر والوں نے دروازہ نہیں کھولا اور پولیس کو باہر انتظار کرنا پڑا لیکن کچھ دیر بعد پولیس اندر داخل ہوگئی۔ پولیس نے سچن اور سیما حیدر سے تقریباً ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔