ایک نیوز: کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات پر پی ائی اے فضائی میزبان کو ملازمت سے معطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد ادریس خان کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسگی کے حوالے سے شکایت پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا تھا ۔کینیڈین پولیس نے سئینیر فلائیٹ اسٹیورڈ کو مبینہ طور پر کچھ دیر حراست میں لینے کے بعد فوری ہوٹل چھوڑنے کو کہا ۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے محمد ادریس کو مبینہ طور پر آئندہ کے لئے بلیک لسٹ بھی کردیا گیا ہے۔ کینیڈا میں ائر لائن کنٹری منیجرکی واقعہ سے متعلق ای میل پراسٹیورڈ کو فوری معطل کئے جانے کا آرڈر جاری کر دیا ،
محمد ادریس خان کی معطلی کے ساتھ مبینہ طور پر کینیڈا کے لئے پروازوں پر تعیناتی پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔محمد ادریس خان 7 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔ترجمان کا کہنا ہےکہ اسٹیورڈ کی گرفتاری اور پولیس اسٹیشن لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔متاثرہ خاتون کی پی آئی اے کو شکائیت پرادریس خان کو معطل کر دیا گیا،مزید کارروائی جاری ہے۔