پرویز الہی نظر بندی کیس، عدالت کی متعلقہ فارم سے رجوع کرنے کی ہدایت

Jul 17, 2023 | 15:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کے وکلاء کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  چوہدری پرویز الہی نظر بندی کیس پر سماعت  ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نےپنجاب حکومت سے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں وہ اچھا نہیں کر رہے،آپ غلط روایت ڈال رہے ہیں ،جو ریاست کرتی ہے وہ بھگتی بھی ہے۔

 جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ الزامات کے علاؤہ نظر بند رکھنے کےلیے  آپکے پاس شواہد بھی موجود ہونے چاہیے۔ عدالت نےپرویز الہی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے؟ ہم پنجاب حکومت کو کہہ دیتے ہیں وہ آپکی درخواست کو سن کر فیصلہ کردیں۔ آپ نظربندی کے خلاف ڈی سی کو درخواست دیں وہ اپکو سن کر فیصلہ کردیں گی۔ عدالت نےسرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیے آپ کتنے روز میں انکی اپیل پر فیصلہ کریں گے جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم دس روز میں انکی درخواست کا فیصلہ کردیں گے۔جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ یعنی اپنے چوہدری صاحب رگڑا لگانا ہی لگانا ہے ۔چوہدری پرویز الٰہی کے وکلاء نے نظربندی کے خلاف درخواست واپس لے لی ہے۔ 

مزیدخبریں