سائفر تحقیقات میں جاری حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 سائفر تحقیقات میں جاری حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایک نیوز: چئیر مین پی ٹی آئی کے خلاف   سائفر تحقیقات میں جاری حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق   لاہور ہائیکورٹ میں چئیر مین پی ٹی آئی کے خلاف   سائفر تحقیقات میں جاری حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ سائفر تحقیقات روکنے کی درخواست میں وفاقی حکومت نے متفرق درخواست دائر کی  ، وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ سےتحقیقات روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کی ۔

حکومت کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 نومبر کو طلبی کا نوٹس دیا ، عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دیئے اور سنے بغیریکطرفہ ایف آئی اے نوٹس پر عملدرآمد معطل کیا ، عدالت کے فیصلے سے ایف آئی اے تفتیش رک گئی.وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ 6 دسمبر 2022 کو جاری کیا گیا حکم امتناع واپس لے۔