ایک نیوز: قصور میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے پانی میں مگرمچھ سامنے آ گیا۔ ستلج کے پانی کے اندر مگر مچھ کی لمباٸی تقریبا 9 فٹ سے زیادہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قصور کے نواحی علاقے میں مقامی افراد بیڑے میں بیٹھ کر دھوپ سڑی سے مستکے گاٶں جارہے تھے کہ مگر مچھ کنارے پر نظر آیا۔ مگرمچھ دکھائی دینے پر لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا۔
بیڑے میں سوار لوگوں نے دور سے ہی مگرمچھ کی ویڈیو بھی بنائی۔ ویڈیو میں مگرمچھ کو دھوپ میں دریا کنارے آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے کے متعلقہ ادارے کوئی کارروائی کرتے مگرمچھ دوبارہ ستلج کے گہرے پانی میں چلا گیا۔ تاہم ان کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔