ایک نیوز:سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی پھر سے لٹک گئی چوہدری پرویز الہی کو3ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے ماطبق پرویز الہی کو ایک ماہ کیلئے3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 2 مقدمات اور غالب مارکیٹ میں درج مقدمے کا ذکر کیا گیا جس کے مطابق ائندہ ایک ماہ کیلئےچوہدری پرویز لائی کیمپ جیل میں رہیں گے۔
چوہدری پرویز الہی کے خلاف تین مقدمات ہیں وہ پی ٹی ائی کے سرکردہ رہنما ہیں سے امن و امان کو نقصان ہو سکتا ہے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ھے کہ چوھدری پرویز الہی ان دنوں کیسوں میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں اور ان کے خلاف کاروائی بھی ہو رہی ہے اور ان کی وجہ سے لا اینڈ ارڈر کی سچوئیشن پیدا ہو سکتی ہے لہذا ان کو نظر بند رکھا جائے۔ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی اور پولیس کی جانب سے سفارشات ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو دی جا چکی ہیں سی سی پی او لاہور کی جانب سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کے لئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔