گلگت بلتستان: وفاقی کابینہ کی سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی میں 1 سال کی توسیع

Jul 17, 2023 | 13:36 PM

ایک نیوز: وفاق نے گلگت بلتستان میں سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے فوج، رینجرز، جی بی اسکاؤٹس اور ایف سی کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دیدی ہے۔ جی بی حکومت نے انٹرنل سیکیورٹی کیلئے تعیناتی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے فوج، رینجرز، جی بی اسکاؤٹس، ایف سی کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی بی حکومت نے انٹرنل سیکیورٹی کیلئے تعیناتی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ جی بی میں پاک آرمی کی تعیناتی میں 30جون 2024  تک ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ فوج سی پیک منصوبوں، شاہراہ قراقرم سمیت سیکیورٹی پرتعینات ہوگی۔ 

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ رینجرز کی تعیناتی میں 24 اکتوبر 2024 تک توسیع ہوگی۔ جی بی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی میں ایک سال کیلئے 30 جون 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔ اسی طرح جی بی اسکاؤٹس کی تعیناتی میں ایک سال کیلئے 30 جون 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔ تاہم جی بی اسکاؤٹس کے کچھ پلاٹونز کی تعیناتی 23 اگست 2024 تک ہوگی۔

مزیدخبریں