ایمرجنگ ایشیا کپ، یو اے ای کو پاکستان کےہاتھوں 184 رنز سے شکست

ایمرجنگ ایشیا کپ، یو اے ای کو پاکستان کےہاتھوں 184 رنز سے شکست

ایک نیوز: ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے یو اے ای کو 184 رنز سے شکست دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کو جیت کے لیے 310 رنز کا ہدف دیاتھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے یو اے ای کی ٹیم 125 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ سفیان مقیم نے بھی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یو اے کی جانب سے اریانش شرما نے سب سے زیادہ 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کیخؒلاف پاکستان شاہینز پہلے کھیلتے ہوئے 309 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فرحان نے 63 صائم ایوب نے 56، کامران غلام 63 حارث نے 55 رنز بنائے۔ یو اے ای کی جانب سے جش گیانی نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ یو اے ای نےپاکستان کیخؒلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔