چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف  غیر شرعی نکاح کیس  پر فیصلہ محفوظ

Jul 17, 2023 | 13:21 PM

ایک نیوز :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف  غیر شرعی نکاح کیس میں دائر درخواست  پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں محمد حنیف کی دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور  میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا میں رہ  رہے تھے،دونوں نے پہلے نکاح کے بعد کافی وقت بنی گالا میں گزارا۔

وکیل درخواست گزار  رضوان عباسی نے دوران دلائل مخلتف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔

سول جج قدرت اللہ نے وکیل درخواست گزار  رضوان عباسی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائےگا

مزیدخبریں