لاہور ہائیکورٹ نے پاک فوج کو زرعی اراضی دینے کا معاہدہ بحال کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاک فوج کو زرعی اراضی دینے کا معاہدہ بحال کردیا
کیپشن: Lahore High Court has restored the agreement to give agricultural land to Pakistan Army

ایک نیوز: عدالت نے پاک فوج کو زرعی اراضی دینے کا نگران پنجاب حکومت کا معاہدہ بحال کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ جس میں زرعی اراضی  فوج کو دینے سے متعلق معاہدہ کو غیر قانونی قرار دینے والےسنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔ 

یاد رہے کہ سنگل بنچ نے زمین فوج کو دینے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا تھا۔