آصف علی زرداری کے اسلام آباد میں ڈیرے، اتحادیوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے

آصف علی زرداری کے اسلام آباد میں ڈیرے، اتحادیوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے
کیپشن: Asif Ali Zardari's camp in Islamabad will hold important meetings with allies

ایک نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ڈیرے جما لیے۔ جہاں وہ حکومتی اتحادیوں سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں نگراں سیٹ اپ اور انتخابات پر بات چیت ہوگی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے حوالے سے اہم ٹاسک دیں گے۔ سابق صدر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت سیکٹری جنرل پیپلز پارٹی نئیر بخاری، نائب صدر شیری رحمان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

آصف علی زرداری راجہ پرویز اشرف سے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ سابق صدر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پنجاب میں انتخابات کے لیے اہم ٹاسک سونپیں گے۔

آصف علی زرداری ملاقاتوں میں پیپلزپارٹی رہنماؤں سے انتخابی مہم سے متعلق مشاورت اور حکمت عملی تیار کریں گے۔