حماد اظہر کے دوست کا کاروبار بند کرنے پرپنجاب  حکومت سے جواب طلب

حماد اظہر کے دوست کا کاروبار بند کرنے پرپنجاب  حکومت سے جواب طلب

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے دوست کا کاروبار بند کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے  پنجاب  حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حماد اظہر کے دوست فرخ جاوید کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس صفدر سلیم شاہد نے فرخ جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی طرف سے بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی پیش ہوئے۔ بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نے کاروبار کیلئے شوروم میکلوڈ روڈ پر بنا رکھا ہے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا دوست ہونے کی وجہ سے پولیس نے شوروم بند کردیا ہے۔پولیس نے درخواست گزار کے ملازمین کو بھی شوروم سے اٹھا لیا ہے۔

 بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی نے کہا کہ پولیس والے کہتےہیں شوروم کھولا تو دہشتگردی کے کیسز بنادینگے۔ آئین کے مطابق کسی شہری کو کاروبار کرنے سے نہیں روکا جاسکتا، کاروبار کرنا ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو درخواست گزار کے کاروبار میں مداخلت سے روکنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔