ایک نیوز: لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خدیجہ شاہ کو پیر کی صبح جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ایڈمن جج عبہر گل خان کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی ۔عدالت نے انہیں 31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔
عدالت نے گزشتہ تاریخ پر خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا، خدیجہ شاہ پر کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔