ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ نےکہا ہےکہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سوار پر 5 ہزار روپے جرمانہ کریں، سب ٹھیک ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ٹریفک پولیس کو کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سوار پر 5 ہزار روپے جرمانہ کریں، اس حوالے سے رولز بنائیں عدالت اس پر حکم جاری کردے گی۔ عدالت نےلاہور کی سٹرکوں پر ٹریفک وارڈنز کا جگہ جگہ سٹرک بلاک کرکے چالان کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ آدھی سٹرک بلاک کرکے وارڈنز چالان کررہے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ہدایت کی کہ پہلے10 روز ہیلمٹ کےاستعمال کی تشہیر کریں اور آگاہی دیں۔ اس دوران عدالت نے پرنسپل ایم اے او کالج کے سائیکل پر دفتر جانےکو سراہا۔کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت نےسی بی ڈی کے انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔عدالت نے سی ای او عمران امین اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے کہا کہچیف انجینئر ایل ڈی اے کو خود بخود مستفی ہو جانا چاہیے تھا انڈر پاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کرسکا۔عدالت نے کلمہ چوک سی بی ڈی انڈر پاس میں پانی کھڑا ہونے سے اردگرد کے گھروں کے متاثر ہونے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔