ایک نیوز: لندن میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج اور شہداء پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا۔
پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں لندن کے نواحی شہر ریڈنگ میں شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا پیغام دیتے ہوئے پاک فوج کی خدمتوں و قربانیوں کو سراہا۔
مقامی کمیونٹی رہنماؤں نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں شریک افراد کی گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم آویزاں تھا۔ ریلی کے شرکا نے نو مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔