گورنمنٹ کالج کے اساتذہ اورطلباء کا دورہ جناح ہاؤس، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

گورنمنٹ کالج کے اساتذہ اورطلباء کا دورہ جناح ہاؤس، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
کیپشن: Government college teachers and students visit Jinnah House, express solidarity with Pakistan Army

ایک نیوز: گورنمنٹ کالج کے اساتذہ اور طلباء نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور سانحہ پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث  قابلِ قدر تھا"۔ طالبات کا کہنا تھا کہ "منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے، شرپسند اور آلہ کار یاد رکھیں ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بحیثیت طالبِ علم اور پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے"۔ "ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہیدوں کے درجات میں بلندی کے لیے دعاگو ہیں"۔

طالبات نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا سوچے بھی نہیں۔