دریاوں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال پر ارسا کی رپورٹ جاری

Jul 17, 2023 | 11:59 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ارسا کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق دریاوں میں پانی کا مجموعی بہاو 3لاکھ 57ہزار کیوسک ہے، ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 87لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔دریاے سندہ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاو 1لاکھ76ہزار کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم سے 1لاکھ 80ہزار کیوسک پانی خارج ہو رہا ہے۔ دریاے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 45ہزار کیوسک ہے۔ دریاے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی بہاو 51ہزار کیوسک ہے۔دریاے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 83ہزار کیوسک ہے۔ 

ارسا کا کہنا ہےکہ چشمہ بیراج پر دریاے سندہ میں پانی کا بہاو 2لاکھ 28ہزار کیوسک ہے۔تونسہ بیراج پر پانی کا بہاو 1لاکھ 84ہزار کیوسک ہے،گدو بیراج پر پانی کا بہاو 1لاکھ 79 ہزار کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کا بہوا 1لاکھ33ہزار کیوسک ہے،33ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے۔ یکم اپریل سے اب تک 6لاکھ 78ہزار کیوسک سمندر برد ہو چکا ہے۔ 

مزیدخبریں