ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے ماطبق اسد قیصر کی صوابی میں اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کو دس دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکے ساتھ کیس میں شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصرکی گرفتاری سے روک دیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسدقیصرکے وکیل سےکہا کہ جمعے کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو آنا چاہیے تھا۔وکیل شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ معاون وکیل آیا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کرسکا۔ عدالت نے اسد قیصر کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
یاد رہے کہ جمعے کو عدم پیروی کی بنا پر عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت خارج کر دی تھی۔
اس قیصر کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو ملک تباہ نہیں ہوتے۔پرویز خٹک کی مرضی ہے ہمارا پرانا دوست تھا۔،اسکو جو سوٹ کرتا ہے وہ کرے ہمارا اپنا راستہ ہے اسکا اپنا راستہ ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ان سے میرا ڈیڑھ دو ماہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے،غیر قانونی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کتنے لوگ چھوڑ کر جارہے ہیں اسکا علم نہیں ہے۔پی ٹی آئی کا مستقبل شاندار ہے دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔