پاک فوج کے ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف آپریشنز

Jul 17, 2023 | 11:36 AM

ایک نیوز: پاک فوج کے ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔ 

پاک فوج کے ہر اول دستوں نے ضلع بہاولنگر، منچناباد اور چشتیاں  کے تقریباً 14 سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف آپریشنز کیے گئے۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جس میں بچے، خواتین اور بزرگ افراد شامل تھے۔ 

پاک فوج کے دستوں نے سیلاب متاثرین میں خشک راشن، پانی اور تیار راشن بھی تقسیم کیا۔ پاک فوج سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تیاریاں مکمل کر چکی ہے۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کی امدادی کارروائیوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔ 

دوسری جانب بہاولنگر میں دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر پاک فوج متحرک ہوگئی۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ 

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار بھون اور ڈی پی او علی رضا ان کے ہمراہ تھے۔ پاک فوج کے افسران نے متاثرین کی ریلیف کے کام کا جائزہ لیا۔ 

پاک فوج کے حکام کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سے ملکر متاثرین کی مدد کا کام جاری رکھیں گے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج متاثرین کے شانہ بشانہ ہے۔ 

پاک فوج کے جوانوں نے دونہ قطب ساڑھو لالا امر سنگھ میں امدادی کام کا جائزہ لیا، بھوکاں پتن، پیر خالص اور چاویکا ہٹھاڑ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

مزیدخبریں