ایشیا کپ سے قبل کوچنگ اسٹاف کو آرام دینے کا فیصلہ

ایشیا کپ سے قبل کوچنگ اسٹاف کو آرام دینے کا فیصلہ

ایک نیوز:بی سی سی آئی نے بھارت کے دورہ آئرلینڈ کے لیے کوچنگ اسٹاف کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ آئرلینڈ کیلئےراہول ڈریوڈ اور دیگر اسپورٹ اسٹاف کو آرام دیا جائے گا، فیصلے کا مقصد ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے۔دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

بھارت نے ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے ایک اننگز اور 141 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔راہول ڈریوڈ اور دیگر اسپورٹ اسٹاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد وطن واپس آجائے گا۔ دورہ آئر لینڈ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا اسٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا۔

 بھارت کو آئر لینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے تاہم وی وی ایس لکشمن اسپورٹ اسٹاف کے ہیڈ ہوں گے۔