ایک نیوز: دریائے ستلج میں میکلوڈگنج میں رتیکا ہٹھارکے علاقہ میں تیز پانی کے بہاؤ میں ایک شخص ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونہ قطب ساڑھو اور لالہ امرسنگھ کا بند ٹوٹنے کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جہاں ان کے پاس مویشیوں کے لیے چارہ ختم ہوچکا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ان کیلئے کوئی عارضی رہائش کا بھی بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔
متاثرین انتظامیہ کی بے حسی پر امداد کیلئے پکار رہے ہیں۔ امدادی ٹیمیں ناکافی ہونے کی وجہ سے ابھی تک بھی سیکڑوں افراد کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔ عوام نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔