راولپنڈی: ڈمپر نے 3 گاڑیوں کو روند ڈالا، ایک شخص جاں بحق

Jul 17, 2023 | 10:27 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: راولپنڈی میں سواں پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کچہری سے روات کی طرف جانے والے تیز رفتار ڈمپر نےجی ٹی روڑ پر سواں کے قریب  پانچ سے زائد  گاڑیوں کو کچل دیا۔ ڈمپر کی تیز رفتار ٹکر سے گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 5زخمی ہوئے۔حادثے کے بعد جاں بحق شخص اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس ڈی ایچ اے اسلام آباد این ایل سی کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں اور قریب موجود افراد نے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔حادثے کے باعث جی ٹی روڑ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ جانبحق ہونے والے 39 سالہ شخص کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی ہونے والوں میں رامش، عمر اور مسعود کے نام سے ہوئی۔دو افراد کی حالت تشویشناک، زخمی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔حادثہ تیز رفتار ڈمپر کی بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔

مزیدخبریں