حجرہ شاہ مقیم: سیلابی ریلے میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق

حجرہ شاہ مقیم: سیلابی ریلے میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
کیپشن: Hajra Shah Moqim: 1 person died after drowning in flood relay

ایک نیوز: دریائے ستلج میں تحصیل منچن آباد کے علاقے میں واقع رتےکی ڈھاری میں ایک شخص کی سیلابی ریلے میں ڈوبنے کی اطلاع ہے۔ 

ریسکیو ٹیم اوکاڑہ نے فوری رسپانس کرتے ہوئے بوڑھے شخص کی لاش کو نکال لیا۔ جسے کشتی کی مدد سے اس کے آبائی گھر تک پہنچایا گیا۔ 

ڈوبنے والے شخص کی شناخت علی احمد ولد باغ علی کے نام سے ہوئی جس کی عمر تقریباً 70 سال کے قریب تھی۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر ورثاء کے پاس پہنچے اور اظہار افسوس کیا۔