جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے 13 ارب سال قبل تخلیق پانے والا بلیک ہول دریافت کرلیا

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے 13 ارب سال قبل تخلیق پانے والا بلیک ہول دریافت کرلیا
کیپشن: The James Webb Telescope discovered a black hole created 13 billion years ago

ایک نیوز: جیمیز ویب ٹیلی اسکوپ نے اپنے خلائی سفر کے آغاز سے اب تک کئی حیرت انگیز دریافتیں کر چکی ہے، حال ہی میں فلکیاتی سائنسدانوں نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے سُپر سائز کا ایک بلیک ہول دریافت کرلیا ہے جو آج سے 13 ارب سال پہلے وجود میں آیا۔

اس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دریافت ہونے والا یہ اب تک کا قدیم ترین بلیک ہول ہے، جو ایک انتہائی عمر رسیدہ کہکشاں کی گہرائی میں واقع ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق یہ کہکشاں بِگ بینک کے 570 ملین سال بعد وجود میں آئی۔ اس سُپر سائز بلیک ہول کا حجم ہمارے سورج سے کوئی 9 ملین گنا بڑا ہے۔