ایک نیوز: یوکرین کو امریکا سے کلسٹر ہتھیار ملنے کے بعد روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کے پاس بھی کلسٹر بموں کا کافی ذخیرہ ہے جو ضرورت پڑنے پر استعمال کریں گے۔
روسی میڈیا سے انٹرویو میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے خلاف کلسٹر ہتھیار استعمال کیے گئے تو ہمیں بھی جوابی کارروائی کا حق ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین کو روسی فوج کے خلاف کامیابی نہیں مل رہی،اس لیے امریکا نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کیے ہیں۔