دھونی نے فینزکی انوکھی خواہش پوری کردی

دھونی نے فینزکی انوکھی خواہش پوری کردی
کیپشن: دھونی نے فینزکی انوکھی خواہش پوری کردی

ایک نیوز :سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے دو نوجوان فینز کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے ان کی فرمائش پر انوکھا انداز اپنا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو دوست بھاگے ہوئے تصویر بنوانے کیلئے مہندرا سنگھ دھونی کے پاس آئے ،تصویر بناتے ہوئے ایک لڑکے نے سابق بھارتی کپتان سے فرمائش کی کہ وہ اپنی درمیانی تینوں انگلیاں بند کرکے مخصوص انداز میں انگوٹھے اور چھوٹی انگلی کا اشارہ کریں جس دھونی نے قبول کرلیا اور اسی طرح تصاویر بنوائیں۔

کرکٹر کے اس عمل نے نہ صرف وہاں موجود لوگوں کو حیران کیا بلکہ ان کے مداح کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی اور وہ کافی خوش نظر آئے۔