نوجوان تیندوےکی چاروں ٹانگیں باندھ کر محکمہ جنگلات کے پاس لے گیا

نوجوان تیندوےکی چاروں ٹانگیں باندھ کر محکمہ جنگلات کے پاس لے گیا
کیپشن: نوجوان تیندوےکی چاروں ٹانگیں باندھ کر محکمہ جنگلات کے پاس لے گیا

ایک نیوز :بھارتی ریاست کرناٹک کے ہاسن ضلع میں ایک بہادر نوجوان تیندوے کی ٹانگیں باندھ کر اسے محکمہ جنگلات کے پاس لے گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز کو ارسیکیرے تحصیل کے باگیوالو گاؤں میں پیش آیا، 14 جولائی کو متھو نامی نوجوان اپنے کھیت میں فصل پر کیڑے مار دوا چھڑکنے گیا تھا، تو اس دوران ہی درخت پر بیٹھے تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا۔محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر تیندوے سے لڑگیا اور تیندوے پر قابو پاتے ہی اس کے چاروں پیر رسی سے باندھ دیئے۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ نوجوان نے محکمہ جنگلات کے حکام کو تیندوے کو پکڑنے کی اطلاع دے کر اس کو اپنی گاڑی پر باندھ کر محکمے کے اہلکاروں کے پاس پہنچ گیا۔افسران کا کہنا ہے کہ ہم نے زخمی تیندوے کا علاج کرکے اسے جنگل میں چھوڑ دیا لیکن خون خوار جانور کے ساتھ لڑائی میں متھو کو بھی چوٹیں آئیں لیکن وہ قریبی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

واضح رہے کہ فاریسٹ آفیسر ہیمنت کمار، ڈپٹی فاریسٹ آفیسر رمیش جی ایچ، فاریسٹ گارڈ ارون کمار اور دیگر گاؤں والوں نے متھو کی بہاردی کو خوب سراہا ہے۔