امریکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ

امریکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ
کیپشن: امریکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ

ایک نیوز :امریکا میں الاسکا کے ساحل کے قریب 7.4 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔

پالمر میں نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق جنوبی الاسکا اور جزیرہ نما الاسکا کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے،ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’شمالی امریکا میں دیگر امریکی اور کینیڈا کے پیسفک ساحلوں کے لیے سونامی کے خطرے کی سطح کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں سونامی کی وارننگ کو ایڈوائزری میں تبدیل کر دیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ تیز دھارے یا خطرناک لہریں متوقع ہیں۔جزیرہ نما الاسکا بحر الکاہل میں 885 کلومیٹر (550 میل) تک پھیلا ہوا ہے اور اس علاقے میں زلزلے نسبتاً عام ہیں۔ جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق  آف شور زلزلہ جزیرہ نما الاسکا سے 13 میل (21 کلومیٹر) کی گہرائی میں آیا۔