ایک نیوز :وسطی چین میں ایک سابق ٹیچر کو چارسال قبل زہر دے کر ایک بچے کو ہلاک اور 24 کو زخمی کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق39 سالہ وانگ یون نے ستمبر 2020 میں صوبہ ہینان کی جیاؤزو شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔وانگ یون نے چار سال قبل دلیہ میں سوڈیم نائٹریٹ ڈال دیا تھا جس سے ایک بچہ ہلاک جبکہ 24 اور بچے بھی متاثر ہوئے تھے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسی عدالت نے وانگ کی شناخت کی تصدیق کی اور اسے پھانسی کے مقام پر لے جاکر سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق مارچ 2019 میں وانگ نے ایک ساتھی استاد کے ساتھ بحث کے بعد سوڈیم نائٹریٹ خریدااور اگلی صبح کنڈرگارٹن میں اس نے کمپاؤنڈ کا کچھ حصہ بچوں کے دلیے میں شامل کر دیا۔ زہریلے دیلے کو کھانے کی وجہ سے ایک بچہ متعدد اعضاء کی خرابی کی وجہ سے چل بسا جبکہ 24 دیگر بچے بھی متاثر ہوئے تھے۔