ایک نیوز :رکشہ ڈرائیور کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ مسلم ٹاون پولیس نے درج کرلیا گیا۔طالبہ کے مطابق رکشہ ڈرائیورنے اس دست درازی کی اور اس کے سامنےفحش ویڈیو دیکھتا رہا ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
مسلم ٹاون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ، جس میں متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق رکشہ ڈرائیور ملزم نے سفرشروع ہوتے ہی موبائل پر فحش ویڈیو چلائی، اور دوران سفر لڑکی کو جنسی ہراساں کیا۔
ہم لوگ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی پورن ویڈیو پر ہنگامہ کر رہے ، لیکن پی یو کی طالبہ کیساتھ چند روز قبل ایسا ہی واقعہ ہوا، رکشہ والے نے طالبہ کو بٹھاتے ہی رکشے میں پورن ویڈیو چلا دی، دست درازی بھی کی، پولیس میں درخواست بھی دی مقدمہ درج نہیں ہو رہا. یہ کیمپس پل پر چھٹا واقعہ ہے pic.twitter.com/NSVhN3te85
— Amjad Hussain Bukhari (@AmjadHBokhari) July 15, 2023
بیان میں بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کا نقاب اتارنے کی کوشش کی، اور درست درازی کرتے ہوئے گالیاں اور دھمکیاں دیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی نے رکشے کا نمبر نوٹ کرلیا تھا، رکشے کا نمبر 2594 اور ملزم کی عمر 25 سال تھی، لڑکی کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے، اور ملزم کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی جاری ہے۔