آسام کے وزیر اعلیٰ نےسبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا دیا

Jul 17, 2023 | 02:58 AM

ایک نیوز :بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار  وہاں رہنے والی مسلم کمیونٹی کو قراردیدیا۔

تفصیلات کےمطابق صحافیوں کی جانب وزیراعلیٰ سے پوچھا گیا تھا کہ گوہاٹی میں سبزیاں مہنگی کیوں ہورہی ہیں، تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کون لوگ ہیں، جنہوں نے اب سبزیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں؟ یہ میاں لوگ ہیں، جو سبزی مہنگے داموں پرفروخت کر رہے ہیں۔(آسام میں رہنے والے بنگالی نژاد مسلمانوں کے لیے ’میاں‘ بینادی طور پر ایک توہین آمیز اصطلاح کے طور پراستعمال ہوتا ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوہاٹی میں میاں تاجر آسام میں رہنے والے افراد سے سبزیوں کی زیادہ قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ دیہاتوں میں سبزیاں کم دام میں فروخت کرتے ہیں، اگر آسام کے لوگ یہاں سبزی بیچ رہے ہوتے، تو وہ کبھی بھی آسامیوں سے زیادہ قیمت وصول نہ کرتے۔

وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ وہ ذاتی طور پرفلائی اوور کے نیچے سبزی منڈیوں کو خالی کروائیں گے تاکہ آسامی لڑکوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔

مزیدخبریں