منہ میں چھالوں سے نجات دلانے میں مددگار آسان طریقے  

منہ میں چھالوں سے نجات دلانے میں مددگار آسان طریقے  
کیپشن: Easy Ways to Get Rid of Mouth Sores

ایک نیوز :منہ میں چھالے بہت تکلیف دہ ثابت ہوتے ہیں اور غذا کو کھانا اور بات کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

عموماً یہ چھالے (طبی زبان میں انہیں Canker sore کہا جاتا ہے) طویل المدت نقصان کا باعث نہیں بنتے بلکہ خود ہی کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔مگر جب ان چھالوں کی وجہ سے زندگی مشکل محسوس ہوتی ہے تو لوگ انہیں ٹھیک کرنے کے لیے کافی کوششیں کرتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ چند عام طریقوں سے ان چھالوں سے نجات آسانی سے ممکن ہے۔

ایک عام ماؤتھ واش بھی منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ماؤتھ واش سے کلیاں کرنے سے جراثیم کا پھیلاؤ رک جاتا ہے، چھالوں کی شدت بڑھتی نہیں جبکہ ورم سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔مگر اس حوالے سے chlorhexidine ماؤتھ واش کا استعمال بہتر ہوتا ہے۔

نمک ملے پانی سے کلیاں کرنے سے بھی منہ کے چھالوں سے نجات مل سکتی ہے۔البتہ یہ طریقہ کار کچھ تکلیف دہ ہوتا ہے مگر اس سے کم وقت میں چھالوں کو خشک کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 متلی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو یہ ٹوٹکے آزمائیں اس طریقے کے لیے آدھے کپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک ملائیں۔اس سیال کو 15 سے 30 سیکنڈ تک منہ میں گھمائیں اور پھر تھوک دیں۔یہ عمل ہر چند گھنٹوں بعد دہرائیں۔

بیکنگ سوڈا ورم کو کم کرتا ہے جس سے منہ کے چھالوں سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔ کیا آپ بھی چہرہ خشک کرنے کیلئے تولیے کا استعمال کرتے ہیں؟ اس کے نقصانات جان لیں  آدھے کپ پانی میں ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو ملائیں اور اس سیال کو منہ میں 15 سے 30 سیکنڈ تک رکھ کر تھوک دیں۔