ہانگ کانگ میں سگریٹ پینے والوں کو نفرت سے دیکھنے کی اپیل

ہانگ کانگ میں سگریٹ پینے والوں کو نفرت سے دیکھنے کی اپیل
کیپشن: Appeal to hate smokers in Hong Kong

ایک نیوز : ہانگ کانگ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ شہریوں کو تمباکو سے پاک شہر بنانے کیلئے تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو ناپسندیدگی سے دیکھنا چاہیے۔

 رپورٹس کے مطابق پروفیسر لو چنگ ماؤ نے کہا کہ جو لوگ ان علاقوں میں سگریٹ پی رہے ہیں جہاں یہ ممنوع ہے، اگر ہر کوئی انہیں گھورنا شروع کردے تو وہ پلٹ کر وار نہیں کرسکتے اور بالآخر وہ ایسی جگہوں پر سگریٹ پینا چھوڑ دیں گے۔

پروفیسر لو نے قانون ساز کونسل کے ہیلتھ سروس پینل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ ہم سب کی صحت کو نقصان پہنچاتی ہے۔ ممنوعہ علاقوں میں سگریٹ پینے والے افراد کو لوگ دیکھیں جب تک کوئی سیکورٹی اہلکار فوری طور پر وہاں نہ پہنچے۔