ارب پتی یوٹیوبر، مسٹربیسٹ نے کامیابی کا راز بتادیا

Jul 17, 2023 | 00:19 AM

ایک نیوز : دنیا کے مشہور ترین ارب پتی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن عرف مسٹربیسٹ اس وقت دنیا بھرمیں مقبول ہیں اور انہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا ہے۔ 

جمی ڈونلڈسن دنیا کے نمبر ایک یوٹیوبر ہیں جن کے فالوورز کے تعداد 17 کروڑ سے زائد ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی 30 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔ 18 سال کی عمر میں ایک کم گو اور شرمیلے نوجوان ، جمی ڈونلڈسن نے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا۔ کالج اور یونیورسٹی میں بھی انہیں ویڈیو بنانے اور ایڈٹ کرنے کا جنون تھا جس سے ان کے والدین بہت پریشان تھے۔ان کے دوست بتاتے ہیں کہ مسٹر بیسٹ کالج اور جامعہ میں پڑھنے کی بجائے ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ جمی نے یونیورسٹی جانا ہی چھوڑ دیا۔ اس پر ان کی والدی شدید ناراض ہوئیں اور انہیں گھرسے نکال باہرکیا۔ لیکن اب صرف 7 برس بعد وہ دنیا کے نمبر ایک یوٹیوبر بن چکے ہیں اور اپنی ذہانت اور دلچسپ ویڈیوز کی بنا پر بہت مقبول ہیں۔

  تاہم ان کی سب سے بڑی پہچان لوگوں کی مدد اور ان پر رقم خرچ کرنا بھی ہے۔ حال ہی میں مسٹربیسٹ نے 1000 ایسے افراد کی آنکھوں کا علاج کرایا ہے جو مکمل طور پر نابینا تھے اور بینائی سے مایوس ہوچکے تھے۔ ٹک ٹاک پر ان کے 8 کروڑ 50 لاکھ مداح ہیں اور انسٹا گرام پر انہیں 3 کروڑ 90 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔ اس طرح ان کی تمام جائیداد اور دولت کی قیمت لگ بھگ 1 ارب ڈالر ہے۔

مزیدخبریں