ایک نیوز :کیا آپ بھی چہرہ خشک کرنے کیلئے تولیے کا استعمال کرتے ہیں؟ اس کے نقصانات جان لیں۔
دنیا بھر میں کروڑوں افراد منہ دھونے کے بعد خشک کرنے کے لیے تولیے کا استعمال کرتے ہیں لیکن ماہرین صحت نے تولیے سے منہ صاف یا خشک کرنے والوں کو اس کے نقصانات سے خبردار کیا ہے۔
آج کل ہر کسی کو اپنی جلد کی بہت فکر لاحق رہتی ہے اور اس کے لیے نوجوان اور بڑی عمر کے خواتین و مرد حضرات سب ہی اپنے چہرے کو صاف اور ترو تازہ رکھنے کے لیے مختلف قسم کی پروڈکٹس کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر چہرے اور اسکن کے حوالے سے ہزاروں مشورے دینے والے صرف ایک کلک کی دوری پر باآسانی دستیاب ہو جاتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر مشورہ آپ کی توقعات پر پورا اترے، بعض اوقات اس قسم کے مشورے چہرے یا جلد کے لیے نقصاندہ بھی ثابت ہو جاتے ہیں۔
اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں تولیے سے اپنا چہرہ صاف کرنے جیسی بڑی غلطی کا احساس ہی نہیں ہے اور عوام الناس کو یہ بات معلوم ہی نہیں ہے کہ انہیں تولیے سے منہ کیوں خشک نہیں کرنا چاہیے۔
دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد منہ خشک کرنے کے لیے تولیے کا استعمال کرتی ہے لیکن ماہرین صحت نے اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے آپ کا چہرہ انفیکشن کا شکار ہو سکتا ہے۔