ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز کا باضابطہ اعلان آج متوقع  

 ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز کا باضابطہ اعلان آج متوقع  
کیپشن: The official announcement of the Asia Cup schedule and venues is expected today

ایک نیوز : پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی۔  ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز کا باضابطہ اعلان آج متوقع  ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ سے متعلق دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ، ایشی کرکٹ کونسل اور سری لنکا کرکٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تفصیلات کا اعلان آج متوقع ہے۔ پاکستان میں ایشیا کپ کے چار میچز ہی کھیلے جائیں گے، پاکستان میں میچز دو وینیوز پر کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دبئی میں ہونے والے اجلاس میں براڈ کاسٹنگ کے معاملات پر تفصیلی بات ہوئی، میٹنگ میں ٹیموں کے آنے جانے اور دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ایشیا کپ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایشیا کپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہےکہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔