تحریک انصاف کی تاریخی فتح ،ن لیگ نے پنجاب ضمنی انتخابات میں ہار مان لی

Jul 17, 2022 | 21:35 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فتح کو تاریخی قرار دے دیا۔ 

 پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‏مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔  انہوں نے کہا جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے  محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="ur" dir="rtl">مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔</p>&mdash; Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) <a href="https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1548703414909079553?ref_src=twsrc%5Etfw">July 17, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو تاریخی فتح ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اس پر بات ہوئی ہے، انہوں نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ اگر فواد چوہدری یہ کہتے ہیں کہ عوام نے ان کا بیانیہ قبول کیا ہے تو درست کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ انتخابی نتائج بھی بتارہے ہیں۔ ہم نے کوشش کی کہ انتخابات جتنے شفاف ہوسکتے ہیں اتنے شفاف ہوں ہم نے حکومتی مشینری استعمال نہیں کی۔
رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو کیوں ووٹ دیئے اس کا ہمیں جائزہ لینا ہوگا، ہم اگلے لائحہ عمل سے متعلق دیکھ رہے ہیں، اس حوالے سے مشاورت ہورہی ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ اگر ہم نے ضمنی انتخابات میں 20 نشستیں گنوا دیں تو میری ذاتی رائے کے مطابق ہمیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور عوام کی بات کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ اگر یہ بات عام انتخابات کی طرف جاتی ہے تو اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

مزیدخبریں